شیری رحمن کیساتھ ملکر پاکستان، امریکہ تعلقات کو بہتر بنایا: گراسمین

واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ میں پاکستان کی سفیر شیری رحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان بہترین دوطرفہ تعلقات کے خواہشمند ہیں۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان مارک گراسمین نے کہا ہے کہ شیری رحمن کےساتھ ملکر پاکستان، امریکہ تعلقات کو بہتر بنایا۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں امریکی خصوصی نمائندے مارک گراسمین کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا۔ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہا کہ مارک گراسمین نے پاکستان، امریکہ تعلقات میں بہتری کیلئے اہم کردار اداکیا، دونوں ملکوں کو معاشرتی اقدار اور ان میں تبدیلی کو سمجھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان بہترین دوطرفہ تعلقات کے خواہشمند ہیں۔ اس موقع پر مارک گراسمین نے کہا کہ پاکستانی مہمان نواز قوم ہیں اور وہ ہمیشہ دوست رہیں گے۔پاکستان سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور یہیں ختم کیا، رواں ماہ کے وسط تک دونوں ملکوں کے 5ورکنگ گروپس کے مذاکرات مکمل ہوجائیں گے۔ اس موقع پر شیری رحمن نے مارک گراسمین کو پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ مارک گراسمین 14 دسمبر کو ریٹائر ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن