پیرس (صاحبزادہ عتیق) صدر آصف علی زرداری یونیسکو اور پاکستان کے اشتراک سے لڑکیوں کے تعلیم کے فنڈ کے بارے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب کا عنوان ہوگا ”ملالہ کیلئے ڈٹ جائیں“ یہ تقریب انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے 10 دسمبر کو پیرس میں ہو گی۔ صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، وزیر تعلیم اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شرکت کرینگی۔ اس موقع پر صدر زرداری ڈی جی یونیسکو اروا بوکوا سے بھی ملیں گے۔ لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے ایم او یو پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔ صدر مملکت فرانس کا تین روزہ دورہ بھی کریںگے جس کے دوران وہ فرانس کے صدر ہالینڈ سے بھی ملاقات کریںگے۔ تقریب میں فرانس کے وزیراعظم، اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے آفاقی تعلیم گورڈن براﺅن، فن لینڈ کے سابق صدر، چلی کے سابق صدر، برطانیہ کی نائب وزیر تعلیم سعیدہ وارثی شریک ہوںگی۔