ڈسکہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمات اور کارکردگی کی بنا پر پاکستان میں اپنی حکومت بنائے گی، کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے کنارے پر پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات سابق صدر بار ڈسکہ ملک جمیل اختر رہنما مسلم لیگ (ن)، سابق سیکرٹری بار چودھری سہیل ریاض ورائچ سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے مسلم لیگی رہنماﺅں کو یقین دلایا کہ آئندہ انتخابات میں کسی کرپٹ شخص کو ٹکٹ جاری نہیں کریں گے۔ انشاءاللہ آئندہ وفاق اور چاروں صوبوں میں دیانتدار اور باصلاحیت مسلم لیگیوں کی حکومت ہوگی اور ملک میں ترقیاتی تعمیراتی کاموں کی رفتار میں اضافہ ہوگا اور غریب عوام کیلئے فلاحی منصوبوں پر بھی عمل کیا جائے گا۔