لاہور (اشرف چودھری/سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان منظور الحسن اور شہباز سینئر نے چیمپئنز ٹرافی کے آج ہالینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کو انتہائی ٹف قرار دیا۔ جوہر ہاکی سٹیڈیم میں ”نوائے وقت“ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے منظورالحسن نے کہا کہ کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کے ذریعے وکٹری سٹینڈ تک رسائی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ جوہر ہاکی سٹیڈیم میں ہالینڈ کی ویٹرن کے خلاف میچ کھیل کر ماضی کی یاد تازہ ہو گئی۔ سابق کپتان شہباز سینئر نے کہا کہ قومی کوچز نے ثابت کر دیا کہ غیرملکی کوچ کا تجربہ ناکام ہے، ہالینڈ کی ٹیم ٹورنامنٹ کی سب سے مضبوط ٹیم ہے اس کے خلاف کامیابی حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا۔ کامیابی کے لئے کھلاڑیوں کو محنت اور حوصلے سے میدان میں اُترنا ہوگا۔