لاہور (نمائندہ سپورٹس) پنجاب میں سنوکر کے فروغ کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ورلڈ چیمپئن محمد آصف کے لئے دس لاکھ روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا، کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب سنوکر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شہزاد چودھری نے ”نوائے وقت“ سے گفتگو میں کیا۔