کشمیر محض علاقے کی بات نہیں بقاءکا مسئلہ ہے: آفتاب لودھی

کشمیر محض علاقے کی بات نہیں بقاءکا مسئلہ ہے: آفتاب لودھی

Dec 08, 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریک انقلاب پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا کہ ”کشمیر کاز“ کو نظر انداز کرنا قائداعظم اور تحریک پاکستان سے غداری ہوگا گزشتہ روز مقامی کالج میں قائداعظم اور کمشیر کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اور ہماری شہ رگ 66 برس سے بھارت کے قبضے میں ہے۔ سب ذی شعور پاکستانی جانتے ہیں کہ کشمیر محض علاقے کی بات نہیں بلکہ ہماری بقاءکا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا بھارت لائن آف کنٹرول پر آہنی باڑ لگا چکا ہے اور اب وہاں پر بھارت دیوار بنا رہا ہے اب تک اس مسئلے پر ہماری حکومت زبانی جمع خرچ کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری شہ رگ 66برس سے بھارت کے قبضے میں ہے اور دشمن پہلے تین دریاﺅں پر قبضہ کرکے اب ہمارے باقی تین دریاﺅں پر مسلسل ڈیم سازی کر رہا ہے۔

مزیدخبریں