جسٹس افتخار 12 دسمبر کو چیف جسٹس ہائوس چھوڑ دینگے

Dec 08, 2013

اسلام آباد (اے پی اے) چیف جسٹس افتخار چودھری 12 دسمبر کو چیف جسٹس ہائوس چھوڑ کر بنگلہ نمبر 12 میں منتقل ہو جائینگے اور ان کی جگہ جسٹس تصدق حسین جیلانی چیف جسٹس ہائوس میں رہائش اختیار کرینگے۔  جسٹس تصدق حسین جیلانی چونکہ تقریباً سات ماہ کے قریب چیف جسٹس پاکستان رہیں گے جبکہ ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس کوبھی یہ حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ چھ ماہ تک سرکاری رہائش گاہ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں ۔

مزیدخبریں