پشاور (این این آئی) خیبر پی کے کے وزیر صحت شوکت یوسف زئی نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو دماغی مریض اور پنجابی فلموں کے مولا جٹ کے القابات سے نوازتے ہوئے کہا ہے کہ مجال ہے کہ وزیر قانون پنجاب کبھی کوئی سنجیدہ بات کہیں۔ وہ ہفتہ کے روز پشاور میں یوتھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔