نیویارک( نیٹ نیوز)امریکی ڈیزائنرز نے ایک ایسا منفرد ٹرک تیارکیا ہے جوبیک وقت خشکی اور پانی پر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس ٹرک کو خصوصی طور پر ریسکیو کے کاموں کے لئے استعمال کیا جاتاہے ۔ یہ ٹرک اپنی مخصوص ظاہری بناوٹ کے باعث پانی میں تیرنے کے ساتھ ساتھ ساحل پر ایک گاڑی کی طرح بھی چلایا جاتاہے ۔