دوہری شہریت، سابق وزیر خزانہ پنجاب رانا آصف اشتہاری قرار جعلی ڈگری، سیمل کامران کے وارنٹ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے +اے پی اے) لاہور میں سیشن کورٹ نے دوہری شہریت کیس میں سابق وزیر خزانہ پنجاب رانا آصف کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ جعلی ڈگری کے کیس میں سیمل کامران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ رانا آصف پر دوہری شہریت کا الزام ثابت ہو چکا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمشن کو دھوکہ دیا اس لئے انہیں سزا سنائی جائے۔ دوران سماعت رانا آصف اور ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے مسلسل غیرحاضری پر عدالت نے رانا آصف کو اشتہاری قرار دے دیا۔ سیشن جج سید حامد حسین شاہ نے سماعت کی۔ دوسری جانب جعلی ڈگری کیس میں سیمل کامران طلبی کے باوجود سیشن کورٹ میں پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 8 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...