کوئٹہ ( این این آئی) چیف الیکشن کمشنر جسٹس ناصر الملک نے ہیڈکوارٹر سدرن کمانڈ میں الیکشن سپورٹنگ سیل کا دورہ کیا۔ چیف الیکشن کمشنر کو الیکشن کے دوران سکیورٹی انتظامات کی بریفینگ دی گئی۔چیف الیکشن کمشنر نے آرمی اور سکیورٹی اداروں کے اقدامات اور کامیاب الیکشن کے انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے کہا سکیورٹی کے ان اقدام نے عوام کو اعتماد فراہم کیا جس کی وجہ سے وہ ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکلے۔