لندن(اے پی پی) امریکی بحریہ نے پہلی بار آبدوز سے بغیر پائلٹ کے طیارہ چھوڑ دیا ہے ۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق بغیر پائلٹ کے اس طیارے کو تیار کرنے میں 6سال لگے اور اسے چھوڑنے کیلئے ’’ سی رابن ‘‘ نامی ایک خصوصی ڈبے میں رکھ کر ٹام ہاک میزائل کے ساتھ چھوڑا گیا۔ امریکی بحریہ کی لیبارٹری میں تیار کئے گئے اس طیارے کی آزمائش بہاما میں کی گئی۔