ایشیئن پارلیمانی اسمبلی آج اسلام آباد میں شروع ہوگی، 200 سے زائد مندوبین شرکت کرینگے

Dec 08, 2013

 اسلام آباد (آئی این پی) ایشین پارلیمانی اسمبلی کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ شرکت کیلئے شمالی کوریا، شام، مالدیپ ،اردن ، ترکی ، فلسطین کی نیشنل کونسل ، یو اے ای اور چین کے علاوہ دیگر ممالک کے پارلیمانی وفود تین روزہ کانفرنس میں شرکت کےلئے پاکستان پہنچ گئے۔ نور خان ائیر بیس پر وفود کا استقبال ایشین پارلیمانی اسمبلی کے میزبان سینیٹر مشاہدحسین سید، سینیٹر طلحہ محمود اور سینیٹ کا اعلیٰ حکام نے کیا۔سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ ملک کی پارلیمانی تاریخ کی یہ سب سے بڑی کانفرنس ہے جس میں 200سے زائد مندوبین شرکت کررہے ہیں۔کانفرنس کے ذریعے ایشیائی خطے کے مشترکہ مسائل کو مل بیٹھ کر زیر بحث اور حل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ سینیٹر طلحہٰ محمود نے بھی وفود کی آمد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ایشیئن پارلیمانی اسمبلی کے انعقاد سے اقوام عالم میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں مدد ملے گی ۔

مزیدخبریں