آپ کا کام ابھی ختم نہیں ہوا : چک ہیگل کا امریکی فوجیوں سے خطاب

لندن (اے ایف پی) افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ نیٹو اور امریکی فوجی قبل ازوقت انخلا کر رہے ہیں۔ برطانوی ہفت روزہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا یہ اچانک کیا گیا فیصلہ ہے۔ دو برس قبل غیرملکی فوجیوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ تھی۔ بہت سارے ہیلی کاپٹر اور لڑاکا طیارے موجود تھے۔ 2 ماہ بعد یہاں صرف 12 ہزار فوجی ہوں گے۔ ہمیں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ائر پورٹ چاہئے۔ انٹیلی جنس مقاصد کے لئے تیز ترین لڑاکا طیارے درکار ہوں گے۔ ادھرکابل میں فوجیوں سے خطاب کرتے امریکی وزیر خارجہ چک ہیگل نے کہا تمہارا کام ابھی ختم نہیں ہوا، ابھی آپ نے مقامی فورسز کی تربیت کرنی ہے۔
 افغانستان

ای پیپر دی نیشن