مانگٹانوالہ (نامہ نگار) معمولی تلخ کلامی پر ہمسائے نے بہن اور والدہ کے ہمراہ بیوہ کے گھر میں داخل ہو کر کلہاڑیاں اور سوٹے مار مار کر بیوہ کی ٹانگیں اور بازو توڑ دیئے اور نازک اعضا کلہاڑی سے کاٹ ڈالے۔ نواحی آبادی گلووالہ کی رہائشی بیوہ روبینہ بی بی کے ہمسائے صدام ولد انور نے محلہ کا کوڑا کرکٹ کو آگ لگائی تو اس کا زہریلا دھواں روبینہ بی بی کے گھر آ گیا۔ روبینہ نے ان کو آگ لگانے سے منع کیا تو صدام نے اپنی والدہ مہمدہ بی بی اور ہمشیرہ صالحہ بی بی کے ہمراہ بیوہ روبینہ بی بی کے گھر زبردستی گھت کر دستی کلہاڑی اور ڈنڈے، سوٹوں سے وار کر کے روبینہ بی بی کی دونوں ٹانگیں اور دونوں بازو توڑ دیئے اور روبینہ بی بی کے نازک اعضاءکلہاڑی کا وار کر کے کاٹ دیے۔ اہل دیہہ نے منت سماجت کر کے بیوہ کی جان بچائی، اسے خطرناک حالت کے باعث ننکانہ صاحب لے جایا گیا مگر انہوں نے لاہور میو ہسپتال ریفر کر دیا جہاں تاحال اسکی حالت خطرناک ہے۔ مانگٹانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم صدام کو گرفتار کر لیا ہے۔
بیوہ/ حملہ