لاہور(سپورٹس ڈیسک ) حبیب بینک نے سٹیٹ بینک کے کیخلاف فائنل میچ ڈرا کر کے قائد اعظم سلور کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔ حبیب بینک کو کامیابی کیلئے 334رنز کا ٹارگٹ ملا تاہم وہ سات وکٹوں پر 211رنز بنا سکی۔حبیب بینک کو پہلی اننگز میں برتری کی بنیاد پر فاتح قرار دیاگیا۔بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سٹیٹ بینک نے پہلی اننگز میں 162جبکہ دوسری اننگز میں 8وکٹوں پر527رنز بنائے۔ حبیب بینک نے پہلی اننگز میں 356جبکہ دوسری میں سات وکٹوں پر 211رنز بنائے ۔