محترم وزیراعظم صاحب! ای او بی آئی کی پنشن صرف 3600 روپے

Dec 08, 2014

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! ایک طویل عر صہ سے توقع کی جارہی تھی کہ ای او بی آئی کے پنشنرز کی طرف سے حکومتی نا انصافی کے خلاف کوئی مشترکہ جدو جہد اور صدائے احتجاج بلند ہو گا بالاخر عرصہ دراز کے بعد پنجاب اولڈ ایج ایمپلا ئز ویلفئر ایسو سی ایشن قا ئم کر دی گئی ہے ۔ایک حیرت انگیز حقیقت یہ ہے کہ ای او بی آئی ایسا ادارہ ہے، جس کے اعلیٰ حکام پر اربوں روپے کے غبن اور بد عنوانی کے مقدمات اعلیٰ عدالتوں میں ز یر سماعت ہیں ۔سابقہ دور کے چیئر مین گر فتار بھی ہیں ، ہماری عدالتوں کے جج صا حبان کبھی ان سے یا د یگر ذرائع سے یہ تو دریافت کریں کہ اس ادارہ کے اعلیٰ افسران جن لوگوں کے خو ن سے ہولی کھیل رہے ہیں ، انہیں پنشن کتنی دیتے ہیں ۔موجو دہ پنشن جو صرف 3600 روپے ہے کس طرح کو ئی پنشنراس رقم سے گزارہ کر رہا ہے ۔عمر کے اس حصہ میں اس سے زیادہ رقم کی تواسے ادویات کی ضرورت ہے۔ اگر اراکین پارلیمنٹ اپنی تنخواہیں اور ڈیلی الائونس میں اضافہ کرسکتے ہیں تو بزرگوں کو انکا حق اپنے ہاتھ سے دیکر انہیں انتہائی قدم اٹھانے سے روکا جاسکتا ہے۔(ای او بی آئی کے بد قسمت پنشنرز، لاہور )

مزیدخبریں