چلتا رہے گا پاکستان

مکرمی!سیاسی دھرنے ملکی معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کار اپنا سرمایہ لگانے سے خائف ہیں۔ اس تاریک معاشی صورتحال میں امید کی کرن پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی صورت میں سامنے آئی ہے۔ دوسری مرتبہ کی گئی یہ کمی ملکی معیشت پر بالعموم اورعام اادمی پر بالخصوص مثبت اثرات مرتب کرے گی۔ یہ کمی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی، پروڈکشن اور ٹرانسپورٹیشن کی لاگت میں کمی عام آدمی کی زندگی میں سہولیت فراہم کرے گی۔ امید کی جاتی ہے کہ یہ کمی قائم رہے۔(محمد جمیل لاہور)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...