مانگا منڈی (نامہ نگار) قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر قدیر بشیر کی زیرنگرانی ایک روزہ ہاکی میلہ کا انعقاد‘ پھولنگر، کوٹ رادھاکشن، چوہنگ اور مانگامنڈی کی ٹیموں نے شرکت کی۔ فائنل میچ مانگا سپورٹس اور کوٹ رادھاکشن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو کوٹ رادھاکشن نے ایک مقابلے سے تین گول سے جیت لیا۔ کامیاب ہونے والی ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعامات دیئے گئے۔ میچ کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل کھلاڑی قدیر بشیر خاں تھے۔
مانگا منڈی: کوٹ رادھا کشن نے ہاکی میلہ جیت لیا
Dec 08, 2014