تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں ن لیگ کے کارکنوں نے حالات خراب کئے،ملک کو معاشی نقصان حکومت کی ضد او ہٹ دھرمی نے پہنچایا ادھر وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ن لیگ سانحہ ماڈل ٹاؤن دہرانا چاہتی ہے، ن لیگ کے گلوبٹوں کی جانب سےفائرنگ پرپولیس خاموش تماشائی بنی رہی، ہمارااحتجاج پرامن ہےاورجاری رہے گا، قوم اب جاگ چکی ہے،ن لیگ کاجھوٹ نہیں چلےگ تحریک انصاف کے رہنماء شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کہ پرامن مظاہرین پر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فائرنگ کی گئی، ایف آئی آر رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ہونی چاہیے ، حکومت ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جارہی ہے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کا کہنا تھا کہ پر امن مظاہرے پر فائرنگ تشویشناک ہے، تمام صورتحال کی ذمہ دار ن لیگ ہے، وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان کونہیں،نوازشریف کی حکومت کوشکست ہوگی، ہم ملک کوخانہ جنگی سےبچائیں گے،نوازشریف سےجان چھڑائیں گے، ان کو سیاسی شہید نہیں بننے دیا جائے گا
فیصل آباد کی صوتحال پر تحریک انصاف پولیس اور حکومت پر پھٹ پڑی، شیری مزاری کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس ن لیگ کی غنڈہ فورس بن گئی ہےکے تحت فائرنگ کی گئی،
Dec 08, 2014 | 15:19