محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ چند روزکے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں بارش اور برفباری متوقع ہے

 محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا ،جبکہ چند روزکے دوران بھی  ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے  کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ماہرین کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں ، مالاکنڈ ،ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہیں گے، اور اس دوران  چند ایک مقامات پر  ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت دروش اور چترال میں منفی ایک ،گلگت، استور ، قلات،کوئٹہ اور دیر میں منفی دو ، جبکہ کالام میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے

ای پیپر دی نیشن