گوانتا نامو بے سے رہائی پانے والے چھ افراد آزاد حیثیت سے یوراگوئے پہنچ گئے، ان افراد کو القائدہ سے تعلق کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا مگر ان پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی

پینٹا گون سے جاری بیان کے مطابق گوانتانامو بے سے رہائی پانےوالوں میں  ایک تیونس ، ایک فلسطینی اور چار شامی شہری شامل ہیں۔ یوراگوئے بھجوائے جانے والے قیدیوں کے نام احمد عدنان عجوری، عبدالاحدی فراج، علی حسین شعبان، عدل بن محمد الا اوغی، محمد عبداللہ طاحہٰ متان اور ابو وائل دئب ہیں۔  یوراگوئے کے صدر جوزۓ موجیکا نے اس سال مارچ میں ان قیدیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنے ملک میں پناہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ پینٹاگون سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا گوانتاناموبے کی جیل کو بند کر نے کی کوششوں میں یوروگوئے کی حکومت کی مدد پر شکرگزار ہے۔ یاد رہے کہ گوانتانامو میں موجود ایک سو بہتر قیدیوں میں سے نصف سے زائد کی منتقلی کی منظوری دی جا چکی ہے مگر وہ غیر محفوظ یا غیر مستحکم ممالک کے شہری ہیں اس لیے ان کو واپس نہیں بھجوایا جا سکا۔

ای پیپر دی نیشن