کوئین میری کالج لاہور میں سالانہ سپورٹس ڈے میں طالبات کی کثیر تعداد نےحصہ لیا، طالبات نے سپورٹس ڈے کے موقع پر مختلف ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کیا

Dec 08, 2014 | 18:45

کوئین میری کالج لاہور میں 106واں سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں بیگم گورنر پنجاب پروین سرور اور پرنسپل ڈاکٹر عرفانہ مریم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ طالبات نے ارابیکس ،  پی ٹی ، جمناسٹک ، کراٹے ، اینیمل ریس کے علاوہ پنجاب ، سندھ ، خیبر پی کے اور بلوچستان کی ثقافت کی نمائندگی کی جن میں طالبات کی کثیر تعداد نے دلچسپی کا اظہار کیا۔ بیگم گورنر پنجابسپورٹس گالا میں شریک طالبات کا کہنا تھا کہ ہم نصابی سرگرمیوں میں شرکت کر کے انہیں ذہنی آسودگی محسوس ہوتی ہےطالبآخر میں فاتح طالبات میں ٹرافیاں اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے، جنہیں پا کر طالبات کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیں۔۔

مزیدخبریں