غیر یقینی سیاسی صورتحال کے نتیجے میں سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے دوران مندی کا رجحان رہا،ہنڈرڈ انڈیکس پر ایک سو اڑتیس پوائنٹ کی کمی کے ساتھ کاروبار بتیس ہزار دس کی سطح پر بند ہوا

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کا دبائو دیکھا گیا،ہنڈرڈ انڈیکس پر ایک سو اڑتیس پوائنٹ کی کمی کے ساتھ کاروبار بتیس ہزار دس کی سطح پر بند ہوا،کاروبار کے دوران اٹھارہ کروڑ اڑسٹھ لاکھ اٹھاسی ہزار شیئرز کے سودے ہوئے،بینک آف پنجاب، ٹی آر جی، پی آئی اے، آدمجی انشورنس، ازگراڈ نائن، نیشنل بینک، اینگرو فوڈز اور سمٹ بینک والیوم لیڈر رہے،انٹر بینک میں ڈالر ایک سو ایک روپے چھے پیسے پر بند ہوا۔

ای پیپر دی نیشن