لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے چئیرمین عمرا ن خان کے سیاسی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے صدارتی آرڈینس جاری کرنا کھلا مذاق ہے یہ غیر قانونی آرڈنیس پی آئی اے کے ملازمین کا معاشی قتل کے مترادف ہے۔ حکومت مزدور دشمن پالیسیاں ترک کرے اور قومی اداروں کی نجکاری کرنے سے باز رہے ۔