حیدر آباد دکن: بیف پارٹی منعقد کرنے کے اعلان پر عثمانیہ یونیورسٹی میں سخت کشیدگی 30 طلبا گرفتار

Dec 08, 2015

حیدر آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی شہر حیدر آباد دکن کی معروف عثمانیہ یونیورسٹی پر پولیس نے چھاپہ مار کر ’’بیف پارٹی‘‘ منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں 30 دلت اور مسلمان طلبہ کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے ’’دلت بہوجن کلچرل سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن‘‘ نے 10 دسمبر کو یونیورسٹی میں بیف کھانے کا فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر بی جے پی اور آر ایس ایس کی حمایت یافتہ طلبہ تنظیم اکھل بھارتی ودیارتھی پریشد نے خنزیر فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں