بغداد (اے پی پی) عراق نے متنبہ کیا ہے کہ ترکی نے موصل کے قریب تعینات اپنے فوجیوں کو 48 گھنٹوں کے اندر نہ ہٹایا تو وہ سلامتی کونسل سے رجوع کریگا۔ عراق کے وزیراعظم حیدر العابدی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موصل کے قریب تعینات ترکی کے فوجیوں کی تعیناتی اس کی مشاورت کے بغیر ہوئی تھی اور یہ اس کی قومی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ خود کو میسر تمام آپشنز استعمال کرے۔
ترکی نے تعینات فوجی نہ ہٹائے تو سلامتی کونسل سے رجوع کرینگے:عراق ، 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا
Dec 08, 2015