اسلام آباد، پشاور، گلگت ، سوات، لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد+ لاہور + دینہ (این این آئی+ نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور، گلگت، سوات، شانگلہ، چترال، لاہور اور ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔اس شہری کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے تاجکستان اور بھارت کے کئی شہروں میں بھی محسوس کئے گئے۔ تاجکستان میں زلزلے سے ہونیوالی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک ٹرک ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.2 تھی اور اسکا مرکز تاجکستان کے شہر مرغاب سے 109 کلومیٹر مغرب میں 28 کلو میٹر زیر زمین تھا۔ اسلام آباد سمیت پشاور، گلگت، سوات، شانگلہ، چترال اور ملک کے بالائی علاقوں سمیت جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں لوئر دیر، چلاس، مالاکنڈ ایجنسی اور دینہ بھی شامل ہیںتاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...