محکمہ داخلہ سندھ نے مطلوب 28 دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، عطاء الرحمان کے سر کی قیمت 2کروڑ روپے مقرر

کراچی (وقائع نگار) محکمہ داخلہ سندھ نے انتہائی مطلوب 28 دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی۔ کالعدم تنظیم کے دہشت گرد عطاء الرحمن کے سر کی قیمت 2 کروڑ جبکہ فاروق بھٹی کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے مقرر کر دی گئی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں محمد صابر عرف منا ببلو کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دہشت گردوں سے متعلق معلومات قریبی تھانے میں دی جائیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...