قائم علی شاہ کا زرداری کو فون اجلاس سے متعلق بتایا: ذرائع

Dec 08, 2015

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا۔ وزیراعلی نے سابق صدر کو وزیراعظم سے ملاقات اور اجلاس سے متعلق آگاہ کیا۔ دونوں رہنمائوں نے سندھ حکومت کی آئندہ حکمت عملی پر بھی مشاورت کی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کی سمری پر وزیراعلی آج صبح کسی بھی وقت دستخط کر دیں گے۔ دریں اثناء قائم علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی وزراء کا اجلاس ہوا جس میں رینجرز کی ٹارگٹڈ آپریشن اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق بات چیت کی گئی۔

مزیدخبریں