بھارت کیساتھ بہتر تعلقات کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے 78 فیصد پاکستانیوں کی رائے

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) رائے عامہ کا جائزہ لینے والے ادارے گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کے پاکستان کے لئے کئے گئے ایک سروے میں بتایا ہے کہ 78 فیصد پاکستانیوں کی رائے یہ ہے کہ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ جبکہ دو فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر بھارت کے ساتھ امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ سروے میں کہا گیا ہے مسئلہ کشمیر کے بارے میں پاکستانی شہریوں کی رائے کئی سالوں سے یہی ہے۔ 2003 ء میں اس موضوع پر کئے گئے ایک سروے میں 73 فیصد پاکستانیوں نے پاک بھارت تعلقات کو نااہل بنانے کیلئے مسئلہ کشمیر حل کرنے پر زور دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن