لندن: چاقو سے حملہ کرنیوالے شخص پر فرد جرم عائد‘ عدالت نے 5روزہ ریمانڈ دیدیا‘ ’’تم مسلمان نہیں ہو‘‘ عینی شاہد کا ٹوئیٹ

Dec 08, 2015

لندن (آن لائن+ بی بی سی+اے ایف پی) برطانوی دارالحکومت میں پولیس نے میٹرو سٹیشن پر چاقو کے وار کرکے ایک شخص کو زخمی کرنے والے ملزم پر قتل کی کوشش کا الزام عائد کر دیا۔ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا کہ مشرقی لندن میں سیمسن روڈ کے رہائشی 29 سالہ محی الدین مائر پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ گزشتہ روز انہیں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے پانچ دن کا ریمانڈدیتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے موبائل سے داعش کے جھنڈے سمیت اس سے متعلقہ تصاویر ملی ہیں۔ دریں اثناء ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد نے ملزم سے بیزاری کا اظہار کیا اور ایک ہیش ٹیگ میں عینی شاہد کی آواز پر مبنی الفاظ ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ حملہ آور زمین پر پولیس کے قابو میں ہے اور عینی شاہد جملہ بولتا ہے کہ ’’تم مسلمان نہیں ہو‘‘۔

مزیدخبریں