لاہور (نامہ نگار) صوبے مےں امن و امان کی صورتحال، جےلوں، پلوں اور مےڈےا ہاﺅسز کی سکےورٹی کا جائزہ لےنے اور اس سلسلے مےںکئے گئے اقدامات کو حتمی شکل دےنے کے لئے گزشتہ روزسنٹرل پولےس آفس لاہور مےں آئی جی مشتاق احمد سکھےرا کی سربراہی مےں وےڈےو لنک آر پی او کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس مےںصوبے بھر مےں سنگےن جرائم مےں ملوث خطرناک اشتہارےوں کی گرفتاری کے عمل کو تےز کرنے کے علاوہ جےلوں اور پلوں کی سکےورٹی بہتر بنانے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی جبکہ مےڈےا ہاﺅسز پر ہونے والے حملوںکے پےش نظر آئندہ ان حملوں کی روک تھام کیلئے حکمت عملی کو حتمی شکل دےتے ہوئے تمام فےلڈ افسران کو اےک اےس او پی جاری کےا گےا ۔جس پر افسران کو ہر صورت عملدر آمد کرنے کے احکامات دئےے گئے۔ اےس او پی کے مطابق تمام مےڈےا ہاﺅسز چار دےواری کی اونچائی کم از کم 8 فٹ اور اس پر 2 فٹ کی خار دار تار لازمی طور پر لگائےں گے۔ چھتوں پر مورچے لگانے کے ساتھ ساتھ داخلی اور خارجی راستوں پر کنکرےٹ کے بیرےئر لازمی ہوں گے۔ اسکے علاوہ تمام مےڈےا ہاﺅسز سکےورٹی آلات، سی سی ٹی وی کےمرے نصب کرنے کے پابند ہوں گے اور داخلی راستوں پر واک تھرو گےٹس کے ذرےعے داخل ہونے والوں کو باقاعدہ سرچ کےا جائیگا۔ تمام مےڈےا ہاﺅسز مےں سکولوں کی طرز پر اےک اےمرجنسی الر ٹ سسٹم لگاےا جائیگا جو رےسکےو 15، سی پی او ، ڈی پی او، اےس ڈی پی او اور اےس اےچ اوکے ساتھ منسلک ہو گا۔تمام مےڈےا ہاﺅسز سکےورٹی اہلکاروں کی تعےناتی سے پہلے پنجاب پولےس کی سپےشل برانچ سے تصدےق کرائےں گے۔ اسکے علاوہ اےس پی ہےڈ کوارٹرز لاہور کو فوکل پرسن نامزد کرنے کا فےصلہ کےا گےا۔ اس کے علاوہ تمام ڈی پی اوز کو پابند کےا گےا ہے کہ وہ اپنے اضلاع مےں موجود میڈیا کے ذےلی دفاتر کے ساتھ رابطے مےں رہےں گے اور اسکے علاوہ ہر تےن ماہ کے بعد ان اداروں کے سکےورٹی اقدامات کا آڈٹ کرنے کے مجاز ہوں گے۔ ہر اےس اےچ او روزانہ کی بنےادوں پر ڈی اےس پی ہفتے مےں دو مرتبہ جبکہ ڈی پی اوز ہفتے مےں اےک مرتبہ اپنے اپنے علاقوںمےں موجود مےڈےا ہاﺅسز کا خود دورہ کرےں گے۔ کانفرنس مےں بجٹ 2015ءمےں 76 تھانوںکی نئی عمارتوں کی تعمےر کے عمل کا جائزہ لےا گےا۔ اجلاس مےں ےہ بھی فےصلہ کےا گےا کہ پولےس ےونےفارم کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہےں کی جائیگی اور سےالکوٹ مےں پولےس افسر پر فرائض کی ادائےگی کے دوران حملہ کرنے والوں کیخلاف سخت ترےن اےکشن لےا جائیگا۔ کانفرنس مےں درےائی اور پی اےچ پی کی دےگر چےک پوسٹوں پر لگائے جانے والے آلات کا بھی تفصےلی جائزہ لےا گےا۔ جس پر برےفنگ دےتے ہوئے ڈی آئی جی، پی اےچ پی سلمان چوہدری نے بتاےا کہ ان چےک پوسٹوں پر 80 فےصد کام مکمل ہو چکا ہے اور باقی اگلے ہفتے تک مکمل کرلےا جائیگا۔
الرٹ سسٹم/ میڈیا
”میڈیا ہاﺅسز میں سکولوں کی طرز پر ایمرجنسی الرٹ سسٹم لگایا جائیگا“
Dec 08, 2015