نارووال (نامہ نگار) یو سی34 میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تصادم، ہوائی فائرنگ، لڑائی میں ڈنڈوں، لاتوں،گھوسوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال، 9 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس تھانہ صدر کے مطابق یوسی34 سے آزاد امیدوار ابوبکر چیئرمین کامیاب ہوئے ہیں جن کو مسلم لیگ ن کی حمایت حاصل تھی گزشتہ روز ن لیگ اور پی ٹی آئی کے دو کارکنوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر دونوں پارٹیوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی اور ایک دوسرے کو لاتوں گھوسوں ڈنڈوں اور انیٹوں سے حملہ کیا گیا جس سے ن لیگ کے مختار احمد، ظہور احمد، رانا اختر، جمیل اور عبدالغفار زخمی جبکہ پی ٹی آئی کے عثمان ارشد احمد رضا اور افنان شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو نارووال منتقل کردیا۔ ڈی ایس پی رمضان کمبوہ کے مطابق دونوں پارٹیوں کے دو دو کارکنوں کو گرفتار اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
نارووال / تصادم