گوانتانامو بے میں قید پاکستانی کی واپسی‘ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے گوانتاناموبے میں قید کراچی کے رہائشی احمد ربانی کی واپسی کے حوالے سے دائر درخواست پر ڈپٹی سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ مئی 2014ءمیں حکومت نے گوانتاناموبے میں قید پاکستانیوں کے حوالے سے بین الوزارتی کمیٹی قائم کی تھی مگر پچھلے ایک سال میں ایک بھی اجلاس منعقد نہیں کیا گیا۔ مذکورہ کمیٹی محض دکھاوا ہے، گوانتاناموبے میں قید پاکستانیوں کے حوالے سے عملی طور پر کوئی اقدام کیا گیا نہ ہی پارلیمانی کمیٹی کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ہے۔ اس پر فاضل عدالت نے ڈپٹی سیکرٹری داخلہ کو طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ بین الوزارتی پارلیمانی کمیٹی نے گوانتاناموبے میں قید پاکستانیوں کے حوالے سے کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔
قیدی/ واپسی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...