ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے میں بھارت کی عدم دلچسپی، ایران نے سمندر کے راستے متبادل منصوبے پر بات چیت شروع کردی

تہران (این این آئی) ایران نے پاکستان کے راستے گیس پائپ لائن منصوبے میں بھارت کی عدم دلچسپی کے باعث بھارت سے سمندر کے راستے ایک اور گیس پائپ لائن بچھانے پر بات چیت شروع کردی ہے جس پر 4.5 ارب ڈالر لاگت آئیگی ۔چین کی نیشنل ایرانی گیس ایکسپورٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر علی رضا کمیلی نے بتایا کہ یہ پائپ لائن ایرانی ساحل سے عمانی سمندر کے راستے بحیرہ ہند سے گزریگی اور گجرات تک پہنچے گی اس پائپ لائن کے ذریعے31.5 ملین مکعب میٹر گیس روزانہ فراہم کی جائیگی اور یہ منصوبہ ضروری انتظامات اور سمجھوتوں کے بعد شروع ہو کر دو سال میں مکمل ہوگا۔ واضح رہے ایران سے پاکستان کے راستے گیس پائپ لائن منصوبے میں بھارت کو شامل کیا گیا تھا لیکن وہ 2007ءمیں اس سے الگ ہوگیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...