سونمیانی (ایجنسیاں) بلوچستان کے علاقے سونمیانی فائرنگ رینج میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے حربی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ پائلٹس نے مہارت سے ہدف کو نشانہ بنایا، سونمیانی فائرنگ رینج میں پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے اپنی حربی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ پیش کیا، میراج، ایف سولہ اور جے ایف سیونٹین تھنڈر طیاروں نے دشمن کے فرضی ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ مادر وطن کی سرحدوں کا دفاع کرنے والے شاہینوں نے اپنی اہداف کو مہارت سے ٹھکانے لگادیا۔ وزیراعظم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ کو متعلقہ معیار کے حصول کے لئے تربیت فراہم کی جارہی ہے، فضائیہ اندورنی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ ہم پاکستان کی فضائی حدود کے تحفظ کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف آپریشنز ایئر وائس مارشل مجاہد انور نے مشقوں سے قبل وزیراعظم اور دیگر مہمانوں کو پاک فضائیہ کے فائر پاور کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کیا۔ سونمیانی رینج میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے خوبصورت فضائی مظاہرہ کیا اور کرتب بھی پیش کئے۔ طیاروں نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ تقریب میں فضائی حادثے میں جان کی بازی ہارنے والی پائلٹ مریم مختیار کے والدین بھی شریک ہوئے۔ ائرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ پاک فضائیہ اندرونی اور بیرونی چیلنجوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ملکی دفاع کے لئے پُرعزم ہے، پاک فضائیہ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کررہی ہے، جے ایف 17تھنڈر طیارے پہلی بار ان مشقوں میں شامل ہوئے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا جے ایف 17طیار ے کو دور حاضرکے مطابق ہتھیاروں سےلیس کیا گیا ہے اور پاک فضائیہ میں ان طیاروں کی شمولیت پر فخر ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہ مریم کی شہادت نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، مریم مختیار پر پاکستانی قوم کو فخر ہے۔پیر کو پاک فضائیہ کی مشقوں کے معائنہ کے بعد وزیراعظم نواز شریف سے پاک فضائیہ کی شہید ہونے والی پائلٹ مریم مختیار کی والدہ نے ملاقات کی۔وزیراعظم نواز شریف نے مریم مختیار کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم کی شہادت نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، مریم مختیار پر پاکستانی قوم کو فخر ہے۔
سونمیانی: پاک فضائیہ کے طیاروں کا شاندار مظاہرہ، ”دشمن“ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
Dec 08, 2015