لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے انتخابی عذر داریوں کے لئے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ انتخابی عذرداریوں کے لئے ہائیکورٹ مناسب فورم نہیں ہے۔ عدالت کے روبرو کئی درخواست گزاروں نے انتخابی نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ ان نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے درخواستیں نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ انتخابی عذر داریوںکے لئے الیکشن کمشن سے رجوع کیا جائے۔
ٹربیونل
انتخابی عذر داریوں کیلئے ہائیکورٹ مناسب فورم نہیں، ڈویژن بنچ نے درخواستیں نمٹا دیں
Dec 08, 2015