ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں قتل کے 2 ملزموں کو 12 دسمبر کو پھانسی دی جائے گی

سیالکوٹ+گوجرانوالہ (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں مقید قتل کے دو ملزموں کو 12دسمبر کو پھانسی دی جائے گی۔ گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت کے جج چودھری امتیاز احمد نے مقدمہ قتل کے دو مجرمان ظفر اقبال اور خالد محمود کو 12دسمبر کو پھانسی دینے کیلئے ان کے بلیک وارنٹ جاری کئے ہیں۔ استغاثہ کے مطابق مجرمان نے 10اگست 1996کو جگا ٹیکس کی رپٹ درج کرانے پر تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ میں دو افراد کو قتل کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...