ٹھٹھہ: تھلیسیمیا میں مبتلا ایک اور بچہ جاں بحق‘ ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی

ٹھٹھہ (آئی این پی) کیٹی بندر کے نواحی دیہات میں تھیلی سیمیا کے مرض کے باعث 8سال کا بچہ جاں بحق، اس طرح گزشتہ 15 روز میں ساحلی علاقے میں اس مرض کے باعث مرنے والے بچوں کی تعداد 3 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر کے نواحی دیہات محمد صدیق مالیو میں محمد سومار کا 8 سالہ بیٹا فرزان جو کہ تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا تھا جاں بحق ہو گیا۔ اس طرح گزشتہ 15 روز میں اس مرض کے باعث مرنے والے بچوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے، جن میں 4 سالہ منظور اور 11 سالہ زرینہ شامل ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں اس مرض میں ایک درجن سے زائد بچے اس مرض میں مبتلا ہیں اور ضلع ٹھٹھہ کے کسی سرکاری ہسپتال میں اس مرض کے علاج کی سہولت میسر نہیں۔
تھیلی سیمیا/ بچہ جاں بحق

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...