گورنر نے پنجاب شوگر ملز فیکٹریز کنٹرول (ترمیمی) آرڈےننس 2015ءجاری کر دےا

Dec 08, 2015

لاہور (اے پی پی) گورنر پنجاب نے پنجاب شوگر ملز فیکٹریز کنٹرول( ترمیمی) آرڈےننس 2015جاری کر دےا ہے، آرڈےننس کے تحت کین کمشنر پنجاب کو کاشتکاروں کو گنے کے معاوضے کی عدم ادائیگی پر ایرئیر آف لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت شوگر ملز کے خلاف کارروائی کا اختیار ہو گا، کین کمشنر پنجاب کی طرف سے جاری ہونے والے ہر ہدایت نامے کی حکم عدولی پر متعلقہ ملز کو 5لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ محکمہ خوراک پنجاب کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ صوبہ بھر میں کل 44شوگر ملز میں سے 40 ملوںنے گنے کی کرشنگ کا آغاز کردیا ہے جبکہ 4شوگر ملز کو عدم ادائیگی پر کرشنگ کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے بتاےا کہ پنجاب کی 4شوگر ملز حسیب وقاص ننکانہ، عبداللہ شوگر ملز (ون) اوکاڑہ، عبداللہ شوگر ملز (ٹو) سرگودھا اور کالونی شوگر ملز خانیوال کی طرف سے کاشتکاروں کو گزشتہ سیزن میں خریدے گئے گنے کی ادائیگی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے انہیں سیل کیا گیا ہے اور ان کوکرشنگ کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ مذکورہ 4 شوگر ملز کے خلاف شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گورنر پنجاب نے پنجاب شوگر ملز فیکٹریز کنٹرول ایکٹ 1950 میں ترمیم کے حوالے سے آرڈیننس جاری کر دےا ہے جو کہ پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد قانون کا حصہ بن جائے گا۔
گورنر آرڈیننس

مزیدخبریں