اسلام آباد: 9 آزاد چیئرمین مسلم لیگ (ن) میں شامل، میئر کیلئے سادہ اکثریت حاصل

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کو اسلام آباد میں میئر کیلئے سادہ اکثریت حاصل ہو گئی۔ 9 آزاد چیئرمینوں نے پریس کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا جس کے بعد میئر شپ کیلئے مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 29 ہو گئی جو منتخب آزاد چیئرمین مسلم لیگ میں شامل ہوئے ان میں سید ابرار شاہ، گلفراز خان، عظیم خان، پیر عادل شاہ گیلانی، چودھری نعیم گجر، قاضی عادل، اظہر مغل، ندیم اختر اور ملک رضوان شامل ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر مملکت طارق فضل چودھری نے اس موقع پر کہا کہ اسلام آباد کی ترقی کیلئے ملکر کام کرینگے۔ نومنتخب آزاد ارکان نے مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن)/ شامل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...