لاہور+ قصور+ فیروز والا+ کاہنہ (نامہ نگار+ نمائندگان) لاہور میں وارداتیں، اچھرہ کے علاقہ مےں نوائے وقت گروپ کے جنرل منےجر مارکےٹنگ بلال محمود سے موبائل فون چھین لےاگےا ہے ۔ فےروز پور روڈ پر مسلم ٹاو¿ن چوک کے قرےب نوائے وقت گروپ کے جنرل منےجر مارکےٹنگ بلال محمود کار پر جارہے تھے موٹر سائےکل سوار دو ڈاکوو¿ں نے ا نہےں روک کر گن پوائنٹ پر موبائل فون چھین لےا اور فرار ہو گئے۔ پولےس نے مقدمہ درج کر کے تفتےش شروع کر دی ہے۔ ڈاکوو¿ں نے مانگا منڈی میں مانگا بائی پاس کے قریب کامران صابراور ڈاکٹر مسعود سے 24لاکھ روپے کی کار، نقدی اور موبائل فون، کاہنہ مےں لیاقت کے گھر سے6 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل اور دےگر سامان، گارڈن ٹاﺅن جناح انڈر پاس کے قریب علی شان سے 2لاکھ، اسلام پورہ میں تاج کمپنی کے قریب فرید الدین سے ایک لاکھ 30ہزار اور موبائل، نواب ٹاﺅن میں ایکسپو سنٹر کے سامنے سلیمان سے مو ٹر سائیکل اور ہزاروں روپے،گلبرگ میں ایف سی انڈر پاس پر تنویر سے 90ہزار،گلشن اقبال میں عرفان اشرف سے 80ہزار اور ہربنس پورہ توحید پارک میں فرمان علی سے 73ہزار ، باغبانپو رہ محمود بوٹی کے قریب سعید سے 50 ہزارروپے، ستوکتلہ واپڈا ٹاﺅن میں عفت بی بی سے 45ہزار ، وحدت کالونی میں عامر بیگ سے40 ہزار، نواں کوٹ سی بلاک میں ریحان سے 14ہزار ، ملت پارک انور پارک میں علی سے 7ہزار اور موبائل فونز لوٹ لیے چوروں نے راوی روڈ سے عدیل ،سبزہ زار سے ناصرہ،اقبال ٹاﺅن سے عظمی، نواں کوٹ سے ہاشم کی گاڑیاں جبکہ گلبرگ سے کنور علی،نصیرآباد سے وسیم، نشتر کالونی سے منان ،شاہدرہ سے رمضان،مغلپورہ سے نواز،لٹن روڈ سے طاہر،پرانی انارکلی سے لئیق،گجر پو رہ سے معین، شالیمار سے خالد،نواب ٹاﺅن سے مبشر، ستوکتلہ سے اویس ،جوہر ٹاﺅن سے قاسم،غازی آباد سے اختر، فیکٹری ایریا سے فدا کی مو ٹر سائیکلیں چوری کر لیں ۔ قصور سے نامہ نگار اور نمائندہ نوائے وقت کے مطابق گزشتہ الصبح ریلوے پھاٹک قصور کے قریب دو ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے ، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے بتایا بدنام زمانہ اشتہاری ،قتل اقدام قتل ،ڈکیتی ،راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گنڈا سنگھ والا روڈ پر راہگیروں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ رہے تھے انہوں نے ایس ایچ او گندا سنگھ والا طارق بشیر چیمہ کو ناکہ بندی کرنے کی ہدایت کی جب وہ ساندہ پھاٹک کے قریب پہنچے تو ایس ایچ او اور عملہ نے انہیں روکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوﺅں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی ،حفاظت خود اختیاری کے تحت پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اور ڈاکو اپنی موٹر سائیکلوں پر فائرنگ کرتے ہوئے قصور پہنچ گئے، اطلاع پر ڈی پی او قصور کے حکم پر ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد سلیم وڑائچ ،ڈی ایس پی صدرمرزا عارف رشید ، ایس ایچ او ملک طارق اور ملک کفایت حسین و دیگر پولیس کی بھاری نفری بھی شامل ہو گئے اور ڈاکو جب ریلوے پھاٹک قصور کے قریب پہنچے تو اپنے ساتھی ڈاکوﺅں کو پولیس سے چھڑانے کی کوشش کی اور پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی اس دوران ڈاکوﺅں کی اپنی ہی فائرنگ سے ان کے دو ساتھی ڈاکو ہلاک ہو گئے اورساتھی ڈاکو کو چھڑانے والے4 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ڈاکوﺅںکا تعلق کھڈیاں کے نواح باقر کے اور کنگن پور کے نواح ستو کی سے ہے۔ ہلاک ڈاکو امجد عرف امجدی اور عرفان ڈوگر اور اس کے ساتھیوں نے وارداتیں کرکے لوگوں کا جینا محال کر رکھا تھا۔ فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر کھاد کی دکان میں گھس کر دکان مالک منشا سے 50ہزار روپے اور موبائل چھین لئے۔ عثمان سے ایک لاکھ اور ایک خاتون سے 90 ہزار روپے چھین لئے، نامعلوم افراد نے دو موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔کاہنہ سے نامہ نگار کے مطابق کاہنہ پولیس سٹیشن سے کچھ فاصلے پر پریٹی فریش ویل کی دکان سے پانچ عدد ڈاکو صبح 9بجے کے قریب ہنڈا 125پر سوار ہو کر آئے گن پوائنٹ پر دکان کے مالک حاجی محمد حسین سے اسلحہ کے زور پر مبلغ 35 ہزار اور دکان میں موجود گاہک باو پہلوان سے 4ہزار روپے اور دوسرے گاہک جس کا نام اویس اور ٹریفک وارڈن تھا سے S5 موبائل جس کی مالیت 60ہزار اور نقدی چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔