بھارتی میڈیا کے مطابق جھاڑکھنڈ ریاست میں ٹرین حادثہ ضلع رام گڑھ کے بھركڈا ریلوے سٹیشن کے قریب پیش آیاجب ہاوڑہ سے بھوپال جانے والی ٹرین ریلوے پھاٹک پر پٹری پر پھنس جانے والی جیپ سے ٹکرا گئی .میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹرین کا انجن جیپ کو تقریباً ایک کلومیٹر دور تک گھسیٹتا ہوا لے گیا .حادثے کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے. مرنے والوں میں تین سے پانچ سال کی عمر کے چھ بچے اورچار خواتین شامل ہیں .ادھر بھارتی ریاست ہریانہ میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں .حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے.
بھارت میں دو مختلف ٹرین حادثات کے نتیجے میں چھ بچوں سمیت تیرہ افراد ہلاک ہوگئے
Dec 08, 2015 | 18:44