دینہ: لاہور سے راولپنڈی جانیوالی ریل کار کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Dec 08, 2016

دینہ(نامہ نگار) دینہ کے قریب لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کار خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی، کراسنگ کے دوران 2 بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں۔ ریل کار مسافروں کو لاہور سے راولپنڈی لے کر جا رہی تھی کہ کراسنگ کے دوران اچانک ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اُتر کر نیچے جا گریں بوگیوں میں سوار مسافروں کی چیخ و پکار مچ گئی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ دینہ راجہ ظفر شکیل اپنی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے دوسری جانب سے آنے والی ٹرینوں کو دینہ اور سوہاوہ کے ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا اور ریلوے ٹریفک 4 گھنٹے بعد بحال ہو گئی۔

مزیدخبریں