لاہور (پ ر) پانامہ لیکس کیس میں سوائے شرمندگی کے عمران خان اور تحریک انصاف والوں کے حصہ میں کچھ اور نہیں آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ فورم کے رہنما آغا رضی خان نے یوتھ ونگ کے کارکنوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے عمران خان ہوش کے ناخن لیں اور محاذ آرائی کی سیاست ترک کر کے ملک و قوم کے مفاد میں جموریت کو چلنے دیں اور 2018ء کے الیکشن کا انتظار کریں۔