راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چترال سے آنے والی بدقسمت پرواز میں جاں بحق مسافروں کے لواحقین بڑی تعداد میں بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے تاہم سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کی وجہ سے انہیں معلومات کے حصول میں دشواری رہی۔ ائرپورٹ پر کوئی ایسا ڈیسک یا کاﺅنٹر نہ بنایا گیا جس سے متاثرہ شہری معلومات لے سکتے۔ حادثے کی خبر ٹی وی پر نشر ہونے کے فوراً بعد مسافروں کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد ائرپورٹ پر پہنچ گئی اور لوگ اپنے پیاروں کو یاد کرتے ہوئے دھاڑیں مار کر روتے رہے۔
ائرپورٹ پہنچ گئے