اسلام آباد (عترت جعفری) اے ٹی آر ایئر کرافٹ فرانس میں تیار کیا جاتا ہے اور اس کی تیاری 1981ءمیں شروع ہوئی۔ یہ طیارہ دو یورپی اداروں کے اشتراک سے تیار کیا جاتا ہے۔ جو ایئر بس گروپ اور ”لیونارڈو“ ہیں۔ اس وقت دنیا میں 1500 اے ٹی آر ہوائی جہاز اُڑ رہے ہیں اور ان کو 200 آپریٹرز استعمال کر رہے ہیں اور ان کا تعلق دنیا کے 100 ممالک سے ہے۔ ایسا بولا جاتا ہے کہ ہر 8 سیکنڈ کے بعد دنیا میں کہیں نہ کہیں اے ٹی آر ہوائی جہاز یا تو لینڈنگ کرتا ہے یا ٹیک آف کر رہا ہوتا ہے۔ اے ٹی آر کمپنی دو طرح کے ایئر کرافٹ تیار کرتی ہے جن میں 70 سے 90 نشستوں والا اے ٹی آر 72 اور 50 نشستوں والا اے ٹی آر 42 شامل ہیں۔ ایئر لائنز ان ہوائی جہازوں کو فیول بچانے اور ان کی کارکردگی کے باعث استعمال کرتی ہیں۔ ایسے جہاز ریجنل روٹس پر استعمال کئے جاتے ہیں۔ دنیا بھر میں اے ٹی آر ایئر کرافٹس 28 ملین فلائٹ آور مکمل کر چکے ہیں۔ 5 ہزار فلائٹس روزانہ اڑتی ہیں۔ جہاز کو چھوٹے رن وے کی ضرور ہوتی ہے۔ رات گئے ”اے ٹی آر“ نے ایک بیان جاری کیا جس کے مطابق اب تک ان حالات کا علم نہیں جس کے باعث ایئر کرافٹ حادثہ کا شکار ہوا ہے۔
اے ٹی آر
اے ٹی آر طیاروں کی تیاری 1981ءمیں شروع ہوئی تھی
Dec 08, 2016