راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) المناک حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بدھ کے روز صبح 45 مسافروں کو لے کر چترال گیا تھا جسے شام چار بجکر 45 منٹ پر چترال سے واپس بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچنا تھا۔ بدقسمت طیارے کے پائلٹ صالح جنجوعہ کی عمر 43 برس تھی۔ وہ ایک نومولود سمیت 4 بیٹیوں کے والد تھے۔ صالح جنجوعہ کی فیملی پائلٹ فیملی تھی۔ وہ 3 بھائی اور ایک بہن تھے۔ ان کے والد اور بھائی بھی پائلٹ تھے۔ پائلٹ احمد جنجوعہ کے اہل خانہ میت وصول کرنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔