لاہور(نامہ نگار) غالب مارکیٹ کے علاقے میں کوڑے دان سے دستی بم( ہینڈ گرنیڈ) برآمد ہونے سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے اسے ناکارہ بنا دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ غالب مارکیٹ کے علاقے گلبرگ گورومانگٹ روڈ پر کوڑے دان میں ہینڈ گرنیڈدیکھ کر خاکروب نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کرہینڈ گرینیڈ قبضے میں لے کر اسے ناکارہ بنا دیا۔ واضح رہے کہ گورومانگٹ روڈ پر میڈیا ہائوسز کے دفاتر بھی ہیں جبکہ ربیع الاول کے حوالے سے بھی تقریبات جاری ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس کی جانب سے شہر کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔
لاہور: گورو مانگٹ رو ڈپر کوڑے دان سے ہینڈ گرینیڈ برآمد، ناکارہ بنا دیا گیا
Dec 08, 2016